اہم خبریں

مسئلہ کشمیر،عالمی برادری سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،مشعال ملک

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مقدمے کو عالمی عدالت میں لیجایا جائے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ عالمی برداری مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق نہیں ہیں، مقبوضہ کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے، میرے شوہر یاسین ملک کا فیصلہ 2 دن میں آنے والا ہے، بھارتی عدالتیں نریندر مودی سرکار کی سہولت کار ہیں،یاسین ملک کیس کا فیصلہ ہمارے خلاف ہی آنا ہے، یہ دن ہماری فیملی کےلیے قیامت خیز ہیں،اتوار کووزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق نے اسلام آباد میں ہیومن رائٹس کونسل کے زیراہتمام کشمیر کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہئے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو خراب کر رہا ہے، عالمی برداری مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد کو شہید کیا، انسانی حقوق کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق نہیں ہیں، مقبوضہ کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے، بھارتی فورسز انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مقدمے کو عالمی عدالت میں لے کر جانے کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر یاسین ملک کا فیصلہ 2 دن میں آنے والا ہے، بھارتی عدالتیں نریندر مودی سرکار کی سہولت کار ہیں۔ یاسین ملک کیس کا فیصلہ ہمارے خلاف ہی آنا ہے، یہ دن ہماری فیملی کےلیے قیامت خیز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری فیملی کو یاسین ملک سے نہیں ملنے دیا گیا، اس مقدمے کی رپورٹنگ کی بھارتی حکومت نے انٹرنیشنل میڈیا کو اجازت ہی نہیں دی۔

متعلقہ خبریں