اہم خبریں

بجلی فراہمی میں اوور بلنگ سب سے بڑی بد دیانتی ہے،رضاربانی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی انکوائری نے گھپلوں کا انکشاف کردیا ہے۔ بجلی فراہمی میں اوور بلنگ سب سے بڑی بد دیانتی ہے، نیپرا رپورٹ ہے بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 100 فیصد زائد وصولیاں کر رہی ہیں۔منگل کو جاری بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ نجی بجلی کمپنیاں مہنگے بلوں کے ذریعے صارفین کو زندہ درگور کر رہی ہیں، اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں سامنے آنے والے حقائق مجرمانہ سرگرمیوں کے مترادف ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

متعلقہ خبریں