لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ افسوس ہم 1997ء کے دور میں دھکیلے جا چکے ہیں۔9 مئی کو پی ٹی آئی نے ریڈ لائن کو کراس کر لیا تھا، عوام کے سامنے پی ٹی آئی کا چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے، 9 مئی کے واقعے پر مسلح افواج اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ ہر جمہوری جماعت کو الیکشن میں جگہ ملنی چاہیے۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں بھرپور انتخابی جوش و خروش ہے، نواز شریف کے ہر دور میں خیبر پختون خوا کو بہت کچھ ملا۔انہوں نے کہا کہ ہر انتخابی امیدوار کو سنا جا رہا ہے، مسلم لیگ ن کے پاس معاشی استحکام لانے کی صلاحیت ہے،ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی اجتماعی کوشش سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نوجوانوں کو ایک بہتر مستقبل دے سکتی ہے، احسن اقبال نے کہاکہ ہر جمہوری جماعت کو الیکشن میں جگہ ملنی چاہیے۔















