اہم خبریں

احسن اقبال کامہنگائی سے تعلق نہیں تو کیاوہ لڈو کھیل رہے تھے،دانیال عزیز

اسلام آباد (نیوزڈیسک)رہنماپاکستان مسلم لیگ (ن)دانیال عزیز نے کہا ہے کہ میں نے ٹکٹ کے لیے کسی قسم کی سفارش نہیں کرائی،پچھلے 5سال سے مہنگائی اوربیروزگاری کے حوالے سے آواز اٹھاتارہاہوں،احسن اقبال کااگرمہنگائی سے تعلق نہیں تو وہ کیالڈو کھیل رہے تھے،میں تومل جاتاہوںسوال پوچھنے کے لیے لیکن آپ احسن اقبال سے کیوں نہیں پوچھتے،پیر کو نجی ٹی وی سے بات چیت میں دانیال عزیز نے کہاکہ پچھلے 5سال سے مہنگائی اوربیروزگاری کے حوالے سے آواز اٹھاتارہاہوں،احسن اقبال کااگرمہنگائی سے تعلق نہیں تو وہ کیالڈو کھیل رہے تھے،جب تک مہنگائی کاسدباب نہیں ہوگاتب تک نہ ہمارابیانیہ بنے گانہ عوام ہماری بات سنے گی،عوام مہنگائی کی وجہ سے دووقت کی روٹی سے محروم ہوگئی ہے،مہنگائی کے حوالے سے معاملات طے ہوجائیں تومیں پارٹی پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کوتیارہوں،انہوں نے کہاکہ میں تومل جاتاہوں سوال پوچھنے کے لیے لیکن آپ احسن اقبال سے کیوں نہیں پوچھتے،ان کا کہنا تھا کہ میں نے ٹکٹ کے لیے کسی قسم کی سفارش نہیں کرائی،ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ راناثناء اللہ نہیں جانتےمیں 16ماہ کہاں کہاں ٹکریں مارتارہا؟انہوں نے کہاکہ پارٹی کی جانب سے مجھے کوئی شوکاز نوٹس موصول نہیں ہوا،ہروہ شخص جونواز شریف سے مخلص ہے اسے شوکاز نوٹس مل جاتاہے،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی سے کوئی جرات نہیں کرسکتاکہ مجھ سے پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے بات کرسکے۔

متعلقہ خبریں