اہم خبریں

مریم نواز کے 9 مئی سے متعلق بیان پر بانی پی ٹی آئی پر طنزیہ وار

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے 9 مئی کے حملے میں نے نہیں کارکنوں نے کیے، آج کہتے ہیں کہ 9 مئی نواز شریف نے کروایا تھا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مریم نواز کا بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی سے متعلق بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔ مریم نواز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے 9 مئی کے حملے میں نے نہیں کارکنوں نے کیے، آج کہتے ہیں کہ 9 مئی نواز شریف نے کروایا تھا۔انہوں نے کہاکہ یعنی 9 مئی کو پی ٹی آئی لیڈرز اور کارکن نواز شریف سے ہدایات لے رہے تھے۔ واہ جی واہ۔

متعلقہ خبریں