راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ سائفر گمشدگی کیس کے جیل ٹرائل میں سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلو کو بھی طلب کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سائفر گمشدگی کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ سائفر گمشدگی کیس کے جیل ٹرائل میں سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلو کو بھی طلب کیا جائے،انہوں نے کہاکہ کیس میں عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے نمائندے کو بھی عدالت بلایا جائے۔















