کراچی (نیوزڈیسک)صدر پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی نے کہاہے کہ ایم کیو ایم مختلف اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے پی ٹی آئی والا راستہ اختیار کر رہی ہے۔سب مل کر بھی پیپلز پارٹی کو نہیں ہرا سکتے، پیپلز پارٹی کے مخالفین اب پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، پی پی کی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، پی پی میں شامل ہونے والوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔پیر کو سعید غنی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اداروں پر الزامات لگائے، یہی کام اس وقت جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور بشیر میمن کر رہے ہیں، بشیر میمن افسران کو کال کر کے دھمکا رہے ہیں۔















