اہم خبریں

سرگودھا،ٹریفک حادثے میں معروف عالم دین جاں بحق

سرگودھا(نیوزڈیسک)سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثے میں معروف عالم دین مولانا بشیر الدین سیالوی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔مولانا بشیر الدین سیالوی اپنی فیملی کے ہمراہ سرگودھا جا رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایاکہ حادثہ سرگودھا شہر قریب 85 جھال کے قریب پیش آیا، جہاں 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے مولانا بشیر الدین سیالوی سلانوالی مدرسے کے مہتمم اور معروف عالم دین مولانا اشرف سیالوی کے صاحبزادے تھے۔

متعلقہ خبریں