اہم خبریں

میرے ملک کے سکھ، عیسائی، ہندو کا بھی مجھ پر حق ہے، مولانا فضل الرحمان

ملتان(نیوزڈیسک )جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اقتدار ملتا ہے تو صاحب اقتدار ہو کر ہر شہری کے حق کا تحفظ کرنا ہے۔اتوار کو ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے سیاست کرتے ہوئے دینی اور مذہبی شناخت کو برقرار رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان رویوں کو اپنایا ہے جس میں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں، انہوں نے کہاکہ میرے ملک کے سکھ، عیسائی، ہندو کا بھی مجھ پر حق ہے۔

متعلقہ خبریں