راولپنڈی(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرہ طارق نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن ملک وقوم کی ضرورت ہیں، ملک میں انتخابی عمل کو دیانتداری کے ساتھ عوام کی امنگوں کے مطابق مکمل ہونا چاہیے اسی میں ملک و قوم کی بہتری ہے ،منصورہ میں منعقدہ ایک تقریب میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی جانب سے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمیرہ طارق نے خواتین کی جمع کردہ ایک کروڑ کی رقم کا چیک الیکشن فنڈ کے لئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو پیش کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،ثمینہ سعید، ڈاکٹر زبیدہ جبیں، ناظمہ حلقہ خواتین وسطی پنجاب ربیعہ طارق بھی موجود تھیں جبکہ گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر حمیرہ طارق نے کہاکہ شفاف الیکشن ملک وقوم کی ضرورت ہیں، ملک میں انتخابی عمل کو دیانتداری کے ساتھ عوام کی امنگوں کے مطابق مکمل ہونا چاہیے اسی میں ملک و قوم کی بہتری ہے ،ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین اپنے اسلامی فلاحی، انقلابی منشور اور ملک گیر، بھرپور انتخابی مہم کے ساتھ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔انہوں نے کہاکہ جماعتِ اسلامی ملک بھر کے محب وطن ووٹرز کے لیے بہترین آپشن ہے،جماعتِ اسلامی ملک کو بحرانوں سے نکال کر اسلامی، خوشحال اور مستحکم پاکستان بنائے گی،حمیرہ طارق نے کہاکہ پاکستان کو سیاسی کشمکش سے نکالنے کے لیے لازم ہے کہ انتخابات غیرجانبدارانہ ہوں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے ضابطہ اخلاق پر اِس کی روح کے مطابق مکمل عملدرآمد کرائے۔















