ڈیرہ اسماعیل خان (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف ڈیرہ اسماعیل خان کے سابق ضلعی ناظم عزیز اللّٰہ علی زئی پی پی میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف ڈیرہ اسماعیل خان کے سابق ضلعی ناظم عزیز اللّٰہ علی زئی پی پی میں شامل ہوگئے۔بلاول بھٹو زرداری نے پی پی میں شامل ہونے والے پی ٹی آئی رہنما عزیز اللّٰہ علی زئی کو پارٹی پرچم کا مفلر بھی پہنایا۔















