تل ابیب (نیوزڈیسک)اسرائیل کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ حماس نے مزید 10یرغمالیوں کی رہائی کی حامی بھری تو ایک روزہ جنگ بندی کا سوچا جاسکتا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق عہدیدار کا کہنا تھا کہ نئی جنگ کا دورانیہ طویل عرصے تک جاری رہ سکتا ہے، جنگ کے دوران یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔















