اہم خبریں

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑسے ڈچ ہم منصب کی ملاقات

دبئی (نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے دبئی میں نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹے نے ملاقات کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی یہ ملاقات 28ویں کانفرنس آف پارٹیز کے دوران ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ افغانستان کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کو باہمی دلچسپی کے امور پر ملکر کام کرنا چاہیے۔ اس موقع پر انہوں ڈچ کمپنیوں کو زراعت اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔انہوں نے کہاکہ کم کاربن خارج کرنے والے ممالک میں سے ایک ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کا شکار ہے۔ انہوں نے نیدرلینڈز کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ خبریں