اہم خبریں

رواں ہفتے 13اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،14سستی ہوئیں،ادارہ شماریات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہونے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
رواں‌ہفتے ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح 41فیصدسے زائدریکارڈکی گئی،رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ23فیصدکی معمولی کمی ہوئی،تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.23فیصد کمی ہوئی۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی41.05فیصد ہے۔ایک ہفتے کے دوران ملک میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، چودہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔رواں ہفتے پیازفی کلو22روپے68پیسے مہنگے ہوئے،لہسن کی فی کلوقیمت میں13روپے سے زائدکااضافہ ہوا،دال ماش فی کلو3روپے49پیسےتک مہنگی ہوئی،دال مسورفی کلو ایک روپے50پیسے سے زائدمہنگی ہوئی،رواں ہفتے انڈے فی درجن ایک روپے سے زائدمہنگےہوئے.

متعلقہ خبریں