پشاور(نیوزڈیسک)ترقیاتی کاموں کے خلاف کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے عام انتخابات تک ترقیاتی کام روکنے کے احکامات جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس عتیق شاہ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس عتیق شاہ نے ریمارکس دئیے کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومت ترقیاتی کاموں میں اتنا انٹرسٹ کیوں لے رہی ہے۔جسٹس اعجاز انور نے سوال اٹھایا کہ الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد کیسے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ 8 فروری دور نہیں، الیکشن کے بعد ترقیاتی کام شروع کریں۔















