لاہور(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیرداخلہ ورہنمامسلم لیگ (ن)رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کےقائدمیاںنواز شریف کو 7 سال بعد ایون فیلڈ میں انصاف ملا ، للہ نے انہیں سرخرو کیا ، نواز شریف ہر ڈویژن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہر امیدوار سے ملاقات کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے، جس فیصلے کے تحت نواز شریف کو پارٹی صدارت سے الگ کیا گیا، آج وہی فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی کے آڑے آ رہا ہے۔ الیکشن کے التوا کی باتیں ہونا افسوس ناک ہے، مسلم لیگ ن 8 فروری کے الیکشن کے لئے مکمل تیار ہے۔رائج الوقت قانون کے مطابق زیادہ سے زیادہ نااہلی 5 سال کی ہو سکتی ہے، اس قانون کو چیلنج کیا گیا اور نہ اس پر ازخود نوٹس لیا گیا، نئے قانون کے مطابق نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی ہے۔جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے آج پارلیمانی بورڈز کی میٹنگز کے متعلق لائحہ عمل طے کر لیا ہے ،نواز شریف ڈویژن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہر امیدوار سے خود ملاقات کرینگے ،ان کا کہنا تھا کہ العزیزیہ ریفرنس فراڈ ہے جس میں جج ملک ارشد مرحوم کیخلاف فیصلہ آ چکا ہے،راناثنااللہ نے کہا کہ العزیزیہ کا فیصلہ برقرار نہیں رہنا چاہیے ،میرے خیال میں العزیزیہ کا فیصلہ بھی دو دن میں ختم ہوجائے گا،راناثنااللہ نے کہاکہ ازخود نوٹس کے تحت العزیزیہ ریفرنس مکمل ختم ہو جاناچاہیے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کیساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے ۔















