اہم خبریں

میرے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ فیض آباددھرنے میں آئی ایس آئی ملوث تھی،احسن اقبال

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیرورہنمامسلم لیگ(ن) احسن اقبال نے کہا ہے کہ میرے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ فیض آباددھرنے میں آئی ایس آئی ملوث تھی،فیض آباد دھرنے کا ختمِ نبوت سے نہیں، ختمِ حکومت سے تعلق تھا۔ تمام واقعات نواز شریف کو نااہل کرنے سے شروع ہوئے، ن لیگ کو نشانہ بنایا گیا، فیض آباد دھرنا اسی آپریشن کا حصہ تھا جس کے تحت حکومت کو ہٹانا تھا۔احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 22 نومبر2017ء کو فیض حمید کو مذاکرات میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا، وزیرِاعظم کی سربراہی میں اجلاس میں عسکری قیادت بھی موجود تھی، میرے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ دھرنے میں آئی ایس آئی ملوث تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کمیشن نے بلایا تھا، سوالنامہ دیا گیا جس کے جوابات تیار کر کے دیں گے۔ حکومت سمجھتی تھی کہ معاہدے پر فوج کے اعلیٰ افسر کے دستخط نہیں ہونے چاہئیں، ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کا مقصد ن لیگ کو نشانہ بنانا تھا۔

متعلقہ خبریں