لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے شہنشاہ شہباز شریف کو الیکشن میں لگ پتہ جائے گا۔ شہباز شریف نے 16 ماہ کی حکومت میں سوائے لیول پلیئنگ فیلڈ حاصل کرنے کے کچھ نہیں کیا، تحریکِ انصاف بلے کے نشان کے ساتھ الیکشن میں اترے گی۔ نواز اور شہباز شریف عوامی عدالت میں اپنے کرتوتوں کا حساب دینے کے لیے تیار رہیں۔جمعرات کو عدالت میں پیشی پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ نواز شریف کی بریت کے بعد ان کے لاڈلے ہونے میں کوئی شک رہ گیا؟انہوں نے کہا کہ نواز اور شہباز شریف عوامی عدالت میں اپنے کرتوتوں کا حساب دینے کے لیے تیار رہیں۔پرویز الہٰی نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں اپنے کیس ختم کرا کے بھی سرخرو نہیں ہو سکتے۔















