اہم خبریں

زرداری بلاول کوپاکستان کا کم عمر ترین وزیرِ اعظم بنوانے کیلئے پر عزم

کوئٹہ (نیوزڈیسک)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں بلاول کو سپورٹ کرنا ہے، ان کی تربیت کرنی ہے، بلاول پاکستان کے کم عمر ترین وزیرِ اعظم بنیں گے۔ بلوچستان کے دل پر زخم لگا ہوا ہے، ہم نے اپنے دور میں اس پر کچھ مرہم رکھا تھا، بلوچستان میں موجود ہر چیز کسی اور کی نہیں آپ کی ہے۔ چاہے وہ گیس ہو یا پیٹرول یا کچھ اور سب بلوچستان کے عوام کا ہے۔جمعرات کو کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ آج لوگ بلاول کو ان کی اپنی وجہ سے جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کا جذبہ دیکھ کر شعر یاد آ رہا ہے زبانِ خلق کو نقارۂ خدا سمجھو۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے دل پر زخم لگا ہوا ہے، ہم نے اپنے دور میں اس پر کچھ مرہم رکھا تھا، بلوچستان میں موجود ہر چیز کسی اور کی نہیں آپ کی ہے۔زرداری نے کہا کہ چاہے وہ گیس ہو یا پیٹرول یا کچھ اور سب بلوچستان کے عوام کا ہے۔

متعلقہ خبریں