اسدلام آباد ( اے بی این نیوز )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی،رقم پنجاب کے 2 شہروں میں پانی کی فراہمی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر خرچ ہوگی،راولپنڈی میں پانی کی فراہمی اور بہاولپور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو وسعت دی جائے گی، منصوبوں سے 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے















