اسلام آباد ( اے بی این نیوز )تھانہ کرپا کے علاقہ میں ڈالفن اسکواڈ پر فائرنگ ،ڈولفن اہلکاروں نے سیاہ شیشوں والی ایک گاڑی کو پڑتال کےلیے رکنے کا اشارہ کیا۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق ملزمان نے گاڑی روکنے کی بجائے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔زخمی پولیس اہلکار کو علاج معالجہ کےلیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔















