بیجنگ ( اے بی این نیوز )ترجمان پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ کے مطابق خلیل ہاشمی نے چین میں پاکستان کے نئے سفیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، گزشتہ ہفتہ کے آخر میں بیجنگ پہنچنے پر چینی وزارت خارجہ کے ایشیاء ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈی جی ژینگ مومنگ نے استقبال کیا ، سابق سفیر معین الحق اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے اور سفیر کے عہدہ سے سبکدوش ہونے کے بعد اسلام اباد واپس پہنچ گئے ،
بیجنگ پہنچنے کے بعد خلیل ہاشمی نے ڈی جی پروٹوکول ہونگ لی کو اپنی اسناد سفارت کی نقول پیش کیں۔















