اہم خبریں

پرویز الٰہی نے شریف برادارن کا پول کھول دیا، دو نمبریاں بتادیں

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے سمن آباد موڑ انڈر پاس اور کرکٹ سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا، اس موقع چودھری پرویزالہٰی کو میاں اسلم اقبال اور ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر، اراکین اسمبلی، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہباز شریف شروع سے ہی دو نمبری کے ماہر ہیں، شریف برادران نے کبھی ایک نمبر کام نہیں کیا، کہ جو حکمران بے ایمان ہوگا اس کام میں برکت نہیں ہوگی، عمران خان جیسا سچا اور کھرا لیڈر پاکستان میں نہیں ملنا۔چودھری پرویز الہٰی نے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 400 میٹر طویل سمن آباد انڈر پاس 2 ارب 3 کروڑ روپے کی لاگت سے 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، سمن آباد انڈر پاس بننے سے سمن آباد، گلشن راوی، توحید پارک، ملتان روڈ، چوبرجی، چوک یتیم خانہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگیوزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو حکمران بے ایمان ہوگا اس کام میں برکت نہیں ہوگی، عمران خان جیسا سچا اور کھرا لیڈر پاکستان میں نہیں ملنا، عمران خان عوام کی بہتری اور بھلائی کے لئے ہر خطرہ مول لے رہے ہیں، ہمیں معلوم ہے عمران خان سچے ہیں اس لئے لوگوں نے ساتھ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں