لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پنجاب اسمبلی سیشن میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ کسی نے گاڑی پر جوتا پھینک دیا، رانا ثنا اللہ اپنے ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کے اندر موجود تھے، جوتا ان کی گاڑی کی فرنٹ سکرین سے ٹکرا کر نیچے گر گیا۔راجہ راشد حفیظ نے فوری طور پر واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جوتا اچھالنے والا میرا ڈرائیور نہیں تھا، میرے ڈرائیور کے دونوں جوتے اس کے پاؤں میں موجود ہیں۔















