اہم خبریں

انٹر میڈیٹ امتحانات30مئی سے کرانے کا فیصلہ

پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا میں انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات30مئی سے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر دی گئی ہے اس سلسلے میں متعلقہ تعلیمی بورڈز کو آگاہ کردیا گیا ہے محکمہ ابتدائی تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کے ختم ہونے کے بعد گیارویں اور بارھویں کلاسز کے طلبہ سے امتحان لیا جائے گا اس مقصد کیلئے مئی تک میٹرک کا امتحانی شیڈول مکمل کرنے اور اس کے فوری بعد 30مئی سے انٹرمیڈیٹ کلاسز کے سالانہ امتحانات شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اس شیڈول کی روشنی میں تعلیمی بورڈز اور متعلقہ سرکاری اور نجی سکولز میں پڑھائی اور طلبہ کو امتحانات کی تیاری کیلئے فری کرنے کا شیڈول مرتب کرنے کی درخواست کی گئی

متعلقہ خبریں