اہم خبریں

پنجاب بھر میں 76 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تقرر و تبادلوں کی منظوری

راولپنڈی(نامہ نگار ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی نے پنجاب بھر میں 76 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی ،لاہور ہائیکورٹ نے چار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو راولپنڈی میں تعینات کر دیاعرفان اکرم کو گوجرانوالہ سے راولپنڈی تعینات کر دیا گیا سید جہانگیر علی کا وہاڑی سے راولپنڈی تبادلہ کیا گیا محمد وسیم انجم کو کوٹ اددو سے راولپنڈی تبادلہ کیا گیا فیصل راشد کا لاہور سے راولپنڈی تبادلہ کر دیا گیا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر علی بھٹی نے تبادلوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

متعلقہ خبریں