اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک بھر میں غیرقانونی تا رکین وطن کےانخلاء چوتھا روز،اٹک سے44 افرادکو ہو لڈ نگ کیمپ روانہ کر دیا گیا،مجموعی طورپراب تک 87غیرقانونی افراد کو طورخم بارڈ پر بھیجا گیا،کراچی سے 261 افراد چمن بار ڈر کے لئے روانہ،بیرون ملک ویزوں کیلئے درخواستیں دینے والے تارکین وطن کو بڑا ریلیف مل گیا،، خیبر پختو نخواحکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی کچھ وجوہات کی بنا پر اپنے وطن نہیں جانا چاہ رہے ،بعض غیر قانونی مقیم افراد نے ویزے کے حصول کے لیے مختلف ممالک کے سفارتخانوں میں درخواستیں دی ہیں۔ درخواستیں ابھی پراسیس میں ہیں اسلئے انہیں گرفتاری سے استثنیٰ حاصل ہے ، وزارت داخلہ کے حکم پر فہرستیں محکمہ پولیس و تمام کمشنرز کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔















