اہم خبریں

پاور سیکٹر مذاکرات ،آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات،پاور سیکٹر سے امور پر جائزہ مشن وفد اور پاور ڈویژن حکام کی بات چیت ہو ئی،توانائی سیکٹر سے متعلق اقدامات ، اصلاحات اور دیگر امور مزاکرات میں زیر بحث آئے،توانائی سیکٹر کے اعلی حکام نے حالیہ اقدامات پر جائزہ مشن کو بریف کیا۔گیس سیکٹر میں گردشی قرضے کو روکنے کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا،گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت پیٹرولیم سیکٹر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئ،پاور سیکٹر کا گردشی قرض، ڈسکوز میں اصلاحات سے متعلق امورپر زیر بحث آئے،بجلی چوری کی روک تھام لائن لاسز سمیت دیگر اقدامات سے متعلق بھی بات چیت ہوئی،آئی ایم ایف جائزہ نےتوانائی سیکٹر کے حالیہ اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا،آئی ایم ایف جائزہ مشن کے وفد نے سٹینڈ بائی معاہدے کے تحت اقدامات پر سوالات بھی کئے۔بجلی کمپنیوں کے لائن لاسسز، بلوں کی ریکوریز اور دیگر امور سے متعلق سوالات ہوئے،مختلف وزارتوں اور ڈویژن سے اقدامات سے متعلق مزاکرات دس نومبر تک جاری رہیں گےپاور سیکٹر میں اصلاحات اور ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو میں اضافہ مزاکرات کی ترجیحات میں شامل ہےآئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ 13سے 16 نومبر تک پالیسی سطح کے مزاکرات ہونگے،آئی ایم ایف کے اقدامات سے متعلق اطمینان پر پاکستان کو71 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔

متعلقہ خبریں