اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہا کہ وزیر خزانہ نے6بلین کمرشل فارن اکاونٹ کاذکرکرکےنیابحران پیداکردیا،لوگ بینکوں میں اپنےڈالرلینےجاتےہیں۔ بینک ادائیگی سےانکاری ہیں، شیخ رشیدجنیوامیں امداد کی ایک سے7سال تک 3 مراحل میں یقین دہانی ہوئی ہے،جینوا امدادسفارتکاراور این جی اوزکے ذریعےخرچ ہوں گے،دنیا میں ہمارےحکمرانوں کی پہچان پیشہ وربھکاریوں کی ہے، شیخ رشیدجنیوا کانفرنس میں ایک بھی اہم لیڈر شریک نہیں ہوا، جینوا کانفرنس میں چند ایک اہم رہنما ویڈیولنک پرتھے، جینوا کانفرنس میں ہمارےوزیروں کا جمعہ بازارلگاہواتھا، متحدہ عرب امارات اورآئی ایم ایف کابھی جلدپتہ چل جائےگا۔















