اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیرخزانہ اور ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی آیم ایف کا موجودہ پروگرام مکمل ہونے کے بعد ایک اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جون کے بعد دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ سکتا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہر ایک ارب ڈالر سے مسائل 4 ہفتے کیلئے ٹل جاتے ہیں، آج پاکستانی پلاٹ نہیں ڈالر خرید رہا ہے، ترسیلات 10 فیصد کم ہوگئی ہیں، تجارتی اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کیلئے ڈالر مہنگا ہوجائے تو ہرج نہیں، ڈالر اصل میں 260 روپے کا ہے
آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے سے ڈالرکی طلب کم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ قطر کو ایل این جی پاورپلانٹ کی فروخت خوش آئند ہے، ایسا نہیں کہ آئی ایم ایف رعایت نہیں دیتا، بات کرنے سے بات بن جاتی ہے، میں نے جوکام کیاشہباز شریف کی اجازت سے کیا، ن لیگ ہٹا دے گی تو گھر جا کر بیٹھ جاؤں گا، کسی اور پارٹی میں نہیں جاؤں گا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سعودی عرب اور چین سے نئے قرض پر بات ہوسکتی ہے۔















