اسلام آباد (نیوز ڈیسک)شہر قائد میں شدید سردی کی آمد ہو نے والی ہے، 14 سے 17 جنوری کے دوران کراچی میں رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتاہے،تیرہ جنوری سے انتہائی سردی کا آغاز ممکن ہے اس کے لئے شہریون کو تیار رہنا ہو گا ،محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سردی کی شدت اٹھارہ جنوری تک رہے گی۔امکانات ہیں کہ کراچی میں تاریخ کی شدید ترین سردی پڑے گی۔سردی کی شدت بلوچستان میں زیادہ رہے گی، سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 0 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔















