لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب چو ہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیںاور ان کے ہر فیصلے میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے،امپورٹڈحکومت والے این آراو کے ذریعے اپنے آپ کو کلیئر کرانے میں لگے ہیں تکہ جو انہوں نے کرپشن کی ہے اس کو محفوظ رکھ سکیں، اس مسلط ٹولے نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے اور اس کے منہ سے دووقت کی روٹی تک چھین لی ہے۔















