اہم خبریں

طالبان نے لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دیدی

کابل(نیوزڈیسک)افغان حکومت نے لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق افغان وزارت تعلیم کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ افغان وزارت تعلیم کے مطابق اسکول و تعلیمی مراکز میں لڑکیاں پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھ سکتی ہیں۔افغان وزارت تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ پانچویں جماعت تک لڑکیوں کےلیے اسکول و تعلیمی مراکز کھول دیے جائیں۔ اس سے قبل افغانستان کے کئی صوبوں میں مقامی حکام نے لڑکیوں کے پرائمری اسکول بھی بند کرا دیے تھے۔ گزشتہ ماہ طالبان حکام نے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگائی تھی۔

متعلقہ خبریں