اہم خبریں

اسلام آباد کی سیاست میں بڑا دھماکہ ،عمران خان کا بڑا فیصلہ، کل کلیدی خطاب،اہم ترین اعلان کر ینگے،وفاقی حکومت نے سر جوڑ لئے

اسلام آباد(وقائع نگار )پاکستان تحریک انصاف نے عوام کی جان و مال کی سلامتی کیلئے بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں معیشت کی تباہی کے بعد ملک میں تیزی سے سر اٹھاتی دہشتگردی، سابق قبائلی علاقوں میں پھیلتی بدامنی کے خلاف دوپہر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں قومی سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کلیدی خطاب کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا حکومت کے تحت منگل دن ساڑھے بارہ بجے میریٹ ہوٹل ( مارکی ہال ) میں دہشت گردی کے عنوان سے قومی سیمینار منعقد ہوگا ۔ قومی سیمینار سے خطاب کیلئے دہشتگردی اور پاک-افغان امور کے ماہرین کو دعوت دی گئی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی بطورِ خاص مدعو کیا گیا ہے ۔قومی سیمینار میں اتحادی مذہبی و سیاسی جماعتوں سمیت دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کے عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔سیمینار کے دوران دہشتگردی کے اسباب و وجوہ اور تحریک انصاف کے دور میں قیام امن کی کامیاب کوششوں کو زیر بحث لایا جائیگا اورامپورٹڈ سرکار کی ناکام ترین خارجہ و افغان پالیسی اور موجودہ صورتحال کے ادراک میں ناکامی پر روشنی ڈالی جائے گی جبکہ نہایت محنت و توجہ سے پاکستان کو افغانستان میں بدلتی صورتحال کے منفی نتائج سے بچانے کی حکمتِ عملی پر پانی پھیرنے کے اثرات کا تجزیہ کیا جائے گا ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور تحریک انصاف کے مرکزی قائدین بھی اس ایک روزہ سیمینار سے خطاب کریں گے جبکہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے شرکا سے مخاطب ہوں گے اور دہشت گردی کے موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خطاب سمیت سیمینار کی تمام کارروائی میڈیا و سماجی میڈیا پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں