اہم خبریں

ملک بھر میں شدید دھند کا راج،حد نگاہ کم ،ٹرین آپریشن بری طرح متاثر، متعددموٹر ویز بھی بند

لاہور(نیوز رپورٹر)ملک بھر میں شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ ٹرین آپریشن بری طرح متاثر رہنے لگا ۔۔ گزشتہ روز ریلوے سسٹم پر کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ ریلویز انکوائری کے مطابق کراچی براستہ فیصل آباد اور پشاور کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 6 گھنٹے ،کراچی براستہ فیصل آباد اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس 4 گھنٹے 20 منٹ ،کراچی سے لاھور آنے والی قراقرم ایکسپریس5 گھنٹے ،کراچی سے لاھور آنے والی تیزگام ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ ،کراچی سے لاھور آنے والی کراچی ایکسپریس4 گھنٹے ،کراچی سے لاھور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ ،کراچی براستہ فیصل آباد اور ملک وال کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس 6 گھنٹے 15 منٹ ،مچھ سے لاھور آنے والی جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ،کراچی سے لاھور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس4 گھنٹے،کراچی سے لاھور آنے والی خیبر میل ایکسپریس 1 گھنٹے 20 منٹ،کراچی سے لاھور آنے والی فرید ایکسپریس1 گھنٹہ،کراچی سے لاھور آنے والی تیزگام ایکسپریس 3 گھنٹے ،جبکہ کراچی سے لاھور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں ۔متعددموٹر ویز بھی بند کر دی گئیں۔

متعلقہ خبریں