اہم خبریں

جلیل شرقپوری نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

شرقپورشریف (نمائندہ خصوصی) آئندہ قومی انتخابات میں کسی بھی ٹکٹ کا امیدوار نہیں ہوں، صرف پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کروں گاعمران خان کا وعدہ ہے کہ NA- 114 اور پنجاب اسمبلی کے تینوں حلقوں 137,138,139 PP میں تحریک انصاف کی ٹکٹیں میرے نامزد امیدواروں کو ہی دی جائیں گی، جو غلطی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں پارٹی نے پہلے کی وہ اب دوبارہ نہیں دہرائی جائیں گی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہمارے حلقہ میں میری مرضی اور نامزد کردہ شریف اور دیانتدار لوگوں کو ہی بطور امیدوار سامنے لایا جائے گا اب خود کو علاقے کی حد تک محدود نہیں کرسکتا، بلکہ عمران خان صاحب کی خصوصی ہدایات پر ملک بھر میں خدمات سر انجام دوں گامیاں جلیل احمدشرقپوری کا مزید کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں قائد اعظم کے بعد عمران خان کی شکل میں ایک سچا اور نا ڈر سیاستدان دیا ہے عمران خان کی نیت میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں عمران خان کو چاہیے کہ اگر پرویز الہی اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو تحریک انصاف کے ارکان استعفے دے دیں تاکہ الیکشن کی راہ ہموار ہوسکے انہوں نے کہا کہ میرے پاس معیشت اور قانون کی بالادستی کے لیے فارمولے موجود ہیں جو جلد عمران خان سے ملاقات کرکے انکے گوش گزار کروں گا۔

متعلقہ خبریں