اہم خبریں

نواز شریف کا استقبال، قافلے لاہور کی طرف چل پڑے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )نوازشریف کے استقبال کیلئے ملک بھر سے قافلے لاہور کیلئے چل پڑے،گلگت بلتستان سے پارٹی کارکنوں کا قافلہ لاہور کیلئے روانہ ،سندھ سے خصوصی ٹرین آج شام لاہور کیلئے روانہ ہوگی خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے بھی کارکنوں کو لے کر خصوصی ٹرینیں کل لاہور کیلئے روانہ ہوں گی،ٹرینوں اورگاڑیوں کو نوازشریف کی تصاویر ، نعروں اور پیغام سے سجایادیاگیا، ملک بھر سے قافلوں کی لاہور آمد کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ،ٹریفک سمیت دیگر انتظامات کیلئے کمیٹیوں نے ہوم ورک مکمل کرلیا،مینار پاکستان پر سٹیج کوبھی حتمی شکل دے دی گئی

متعلقہ خبریں