اسلام آباد ( اے بی این نیوز )میٹنگ کی وجہ سے نواز شریف کی سعودی عرب سے دوبئی روانگی تاخیر کا شکار، نواز شریف نے صبح ساڑھے دس بجے دوبئی کے لیے روانہ ہونا تھا،، میٹنگ کے بعد نواز شریف دوبئی روانہ ہوں گے،، دو روز صاحبزادی کے پاس قیام کریں گے، وطن واپسی کے لیے دوبئی سے خصوصی جہاز ہفتے کو پاکستان روانہ ہوگا،پلان کے مطابق نواز شریف کا طیارہ پہلے اسلام آباد ہی اترے گا ، رہنما ن لیگ عطا تارڑ کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو،،، کہا قانونی معاملات حل کرنے کے بعد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوں گے،،، لاہور کا جلسہ مقررہ وقت پر ہو گا ۔















