اہم خبریں

اے این پی کاخیبرپختونخوا میں بدھ کومہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان

پشاور(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)نے بدھ کومہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم کل بھی مہنگائی کے خلاف میدان میں تھے اور آج بھی ہیں ، احتجاجی مظاہروں کا انعقاد خیبر پختونخوا کےتمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ہوگا ، تفصیلات کے مطابق اے این پی کے صوبائی صدر ایم ولی خان نے بدھ کومہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا،انہوں نے کہاکہ احتجاجی مظاہروں کا انعقاد خیبر پختونخوا کےتمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ہوگا ،ان کاکہنا تھا کہ ہم کل بھی مہنگائی کے خلاف میدان میں تھے اور آج بھی ہیں ، ایمل ولی خان نےاحتجاجی مظاہروں میں پارٹی کے ذمہ داران اور ذیلی تنظیمیں کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی،انہوں نے اپیل کی کہ تاجر تنظیمیں، وکلا ، اساتذہ اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں سے بھی شرکت کریں۔

متعلقہ خبریں