اہم خبریں

دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی مفت میرا تھن ریس کیلئے رجسٹریشن شروع

دبئی(نیوزڈیسک) دبئی حکومت نے مفت تفریحی دوڑ ”دبئی رن“ میں شامل ہونے کیلئے فری رجسٹریشن کیلئے اشتہار جاری کردیا ۔ شیخ زید روڈ پر دبئی فٹنس چیلنج کے فلیگ شپ اختتامی ایونٹ میں 26 نومبر کو 2 لاکھ افراد شرکت کرینگے ۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ معیشت و سیاحت اور دبئی اسپورٹس کونسل نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے مفت تفریحی دوڑ کیلئے رجسٹریشن شروع کردی ہے ۔ دبئی فٹنس چیلنج کے حصے کے طور پر اپنے پانچویں ایڈیشن کیلئے دو لاکھ سے زیادہ افراد 26 نومبر کو مشہور شیخ زید روڈ اور ڈاؤن ٹاؤن دبئی کے ساتھ ناقابل فراموش دوڑمیں شامل ہونگے۔فٹنس کے شوقین افراد سمیت زندگی کے تمام شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد چاہے وہ کسی بھی عمر یا قابلیت کی سطح سے تعلق رکھتے ہوں، اب صحت، فٹنس اور کمیونٹی کے اس عظیم ”دبئی رن“ میں اپنا اندراج اور اپنی جگہ محفوظ بنا سکتے ہیں۔گلف نیوز کے مطابق خواہشمند افراد آئن لائن مفت رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ ایک بار سائن اپ ہونے کے بعد شرکاء کو سن اینڈ سینڈ اسپورٹس کی جانب سے فراہم کردہ اپنے بیبز اور ٹی شرٹس کو ون سینٹرل میں واقع ڈی ایف سی کے بالکل نئے رن اینڈ رائیڈ سینٹرل سے جمع کرنے کی دعوت دی جائے گی۔گزشتہ سال دبئی رن میں ریکارڈ ایک لاکھ 93 ہزار افراد نے حصہ لیا تھا اور 2023 پہلے سے کہیں زیادہ بڑا اسپورٹس ایونٹ ہونے جارہا ہے۔شرکاء کے پاس دو مختلف راستوں کا انتخاب ہوگا، دونوں شیخ زید روڈ سے شروع ہوں گے۔

متعلقہ خبریں