راولپنڈی (نامہ نگار)سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پتنگ بازی،پتنگ فروشی اورہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے میٹنگ، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان،ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیر ہ اظفر،ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران کی شرکت،پتنگ بازی اوراورہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی،پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے مساجد میں اعلانات کروائے جائیں گے،شہریوں کی آگاہی کے لیے آگاہی واکس کا انعقاد کیا جائے گا، اور بینرز بھی آویزں کیے جائیں گے،سابقہ ریکارڈ یافتہ گان سے شورٹی بانڈ لیےجارہے ہیں پتنگ بازی،پتنگ فروشی اورہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے تما م وسائل بروئے کا رلائے جارہے ہیں،والدین آگاہ رہیں پتنگ بازی سے آپ کے بچے کا نقصان اور مستقبل تباہ ہوسکتا ہے،ایس ایچ اوز اپنی اوورآل کارکردگی کو بہتر بنائیں،ناقص کارکردگی اوربد عنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔















