اہم خبریں

الیکٹرک پیپلز بس سروس کے پہلے روٹ کو حتمی شکل دیدی،مزید بسیں خریدنے کا عمل تیزکیاجائے،شرجیل میمن

کراچی(نیوزڈیسک)حکومت سندھ نے الیکٹرک پیپلز بس سروس کے پہلے روٹ کو حتمی شکل دیتے ہوئے پیپلز بس سروس کی مزید بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی ،پیر کوصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیر صدارت پیپلز بس سروس سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس کی مزید بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی ۔اس موقع پر کراچی میں مزید روٹس پر بسیں چلانے پر غور اور الیکٹرک بس سروس کے روٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ بسوں کی خریداری کا عمل تیز کیا جائے، شہری مختلف روٹس پر پیپلز بس سروس چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔دوران اجلاس الیکٹرک پیپلز بس سروس کےپہلے روٹ کو حتمی شکل دی گئی اور صوبائی وزیر نے الیکٹرک بس سروس فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں