Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

چینی صدر کی دعوت پر نگران وزیراعظم 17 اکتوبر کو چین کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 17 اکتوبر کو چین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون کی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ 18 اکتوبر کو کنیکٹیویٹی ان اوپن گلوبل فورم سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کا 2 روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ انوالحق کاکڑ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے علاوہ چینی سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے ۔