Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

الیکشن کمیشن کو پیش کردہ پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کا 90دن کی آئینی مدت میں عام انتخابات کرانے،چیئرمین پی ٹی آئی کو رہاکرنے ،انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرنے کامطالبہ ،انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو پیش کیا جانے والا چارٹر آف ڈیمانڈ سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق چارٹر آف ڈیمانڈ سینیٹر علی ظفر، ڈاکٹر بابر اعوان اور بیرسٹر گوہر پر مشتمل تین رکنی نمائندہ کمیٹی نے پیش کیا گیا تھا۔ جس میں کہا کہ پی ٹی آئی کو غیرقانونی گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں جیسے اقدامات کاسامنا ہے،تحریک انصاف کو مسلسل لیول پلیئنگ فیلڈ سے محروم رکھا جارہاہے۔