اہم خبریں

پاک بھارت میچ کیلئے ہماری پوری تیاری ہے، پولیس کمشنر احمدآباد

احمد آباد(نیوزڈیسک)احمد آباد پولیس کمشنر گیانیندرا سنگھ ملک نے کہا ہے کہ ٹریفک و دیگر معاملات کے لیے اضافی پولیس تعینات کی جا رہی ہے، پاک بھارت میچ کے لیے 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی 9 اور اینٹی ڈرون ٹیم کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔پیرکو پاک بھارت میچ کی سیکیورٹی کے معاملے پر پولیس کمشنر گیانیندرا سنگھ ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ای میل کے ذریعے ملے والی دھمکیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، 14 اکتوبر کے پاک بھارت میچ کے لیے پولیس نے پوری طرح تیاریاں کر رکھی ہیں۔

متعلقہ خبریں