اہم خبریں

پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، نگران وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے پاکستان میں تعینات روس کے سفیر نےملاقات کی ،ملاقات میںدونوں ملکوں کے درمیان میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں روسی وزیر اطلاعات کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی،مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ روسی وزیر اطلاعات کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دی جائے گی،دونوں ممالک کا مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جبکہ روسی سفیر نے کہا پاکستان اور روس کے درمیان ذرائع ابلاغ سمیت زندگی کے ہر شعبے میں تعاون موجود ہے،روس پاکستان کیساتھ میڈیا سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں تعاون کا خواہاں ہے۔

متعلقہ خبریں