اسلام آباد ( اے بی این نیوز )غیرقانونی مقیم تارکین وطن کو پاکستان چھوڑنے کیلئے دی گئی حکومتی ڈیڈ لائن میں 23دن باقی،نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کہتے ہیں31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کو جبری رخصت کیا جائے گا،ملکی قوانین پر عمل درآمد کرانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،راولپنڈی پولیس کا غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کیخلاف آپریشن کرنے پر غور ،فہرستوں میں راولپنڈی کے 15 مقامات کی نشاندہی کروائی جائے گی















