لندن(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم وقائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نےلندن میں اپنا قیام مزید بڑھا دیا ۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف مزید دو روز لندن میں ہی گزاریں گے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں انیس اکتوبر کو درخواست دائر کی جائے گی۔ نواز شریف 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے، بعد ازاں 14 اکتوبر کوعرب امارات اور 21 اکتوبر کو نجی فلائٹ سے شام چھ بجے لاہور پہنچ جائیں گے ۔















