اہم خبریں

مشرق وسطیٰ میں جانوں کا ضیاع پر شدید تحفظات ہیں ، جلیل عباس جیلانی کا ٹویٹ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا ٹو ئٹ، مشرق وسطیٰ میں جانوں کے ضیاع اور بڑھتی کشیدگی پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔ ہم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ اسرائیلی قابض فوجوں سے پرتشدد کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق، ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔بین الاقوامی برادری کو آگے بڑھ کر اس تنازعے کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیئے۔ نہتے شہریوں کا تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار قیام امن کی کوشش کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں