اہم خبریں

حکومتی الٹی میٹم کام دکھانے لگا، افغان شہری اپنی جائیدادیں اونے پونے فروخت کرنے لگے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت کی جانب سے افغان شہریوں کو ملک چھوڑنے کے الٹی میٹم کے بعد پاکستان میں مقیم افغان شہری اپنی جائیدادیں اونے پونے فروخت کرنے لگے ۔ ذرائع کے مطابق غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا عمل تیز ہو گیا گزشتہ تین دنوں میں تقریباً54 افغان خاندان واپس روانہ ہوگئے ۔ پشاور، خیبر اور دیگر علاقوںمیں مقیم افغانی اپنی جائیدادیں فروخت کرنے لگے۔ دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اکتیس اکتوبر تک غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑکر اپنے وطن واپس جانا ہوگا۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے، غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔، افغان مہاجرین کو واپسی کی ڈیڈ لائن دینے کے بعد سے صوبائی دارالحکومتوں سمیت کئی شہروں میں الیکٹرانک کا سامان سستا ہوگیا اور مکانوں کے کرائے بھی کم ہونا شروع ہو گئے۔

متعلقہ خبریں